29 اپریل ، 2012
سوئی … ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی کے قریب سڑک کے کنارے نصب دھماکا خیز مواد برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا گیا۔ ترجمان ایف سی بلوچستان نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے چار کلو دھماکا خیز مواد سوئی سے آ ٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر سٹرک کے کنارے نصب کررکھا تھا لیکن اطلاع ملنے پر ایف سی کے عملے نے اسے برآمد کرکے ناکارہ بنادیا، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیںآ ئی۔