کھیل
28 جنوری ، 2015

ویسٹ انڈیز: سنیل نارائین نے خود کو ورلڈ کپ سے الگ کرلیا

ویسٹ انڈیز: سنیل نارائین نے خود کو ورلڈ کپ سے الگ کرلیا

جمیکا......ویسٹ انڈین آف اسپنر سنیل نارائین نے خود ورلڈ کپ سے الگ کرلیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ خود اپنے بولنگ ایکشن سے مطمئن نہیں ،ایکشن بہتر بنانے کے بعد کرکٹ میں دوبارہ واپسی کرینگے۔سنیل نارائین کے بولنگ ایکشن پر بھارت میں ہونے والی چمپینز لیگ میں اعتراز اٹھا ،جس کے بعد انہوں نے دورہ بھارت اور پھر جنوبی افریقا کے ٹور سے سے بھی خود کو باہر رکھا ،لیکن ورلڈ کپ اسکواڈ میںوہ شامل ہوگئے۔سنیل نارائین کا کہنا ہے وہ بولنگ ایکشن سے سو فیصد مطمئن نہیں ورلڈ کپ کھیلنے کے بجائے ساری توجہ اپنے ایکشن کو بہتر بنانے پر مرکوز کرینگے۔آف اسپنر نے بورڈ کو ورلڈ کپ نہ کھیلنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کردیا ہے ،آل راونڈر کیرون پولارڈ اور ڈیوائین براوو ورلڈ کپ ٹیم میں سیلکٹ نہ ہوسکے ،میگا ایونٹ سے قبل ویسٹ انڈیز ٹیم ایک اور اہم کھلاڑی سے محروم ہوگئی ۔

مزید خبریں :