پاکستان
29 اپریل ، 2012

وزیر اعظم کو عدالتی فیصلہ تسلیم کر لینا چاہئے،لیاقت بلوچ

مدینہ منورہ…جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ عدالت نے ایک فیصلہ کر دیاہے ،وزیراعظم کو عدالتی فیصلہ تسلیم کرناچاہیے اور ضد اور انا کو آڑے نہیں آنے دیناچاہیے۔وہ مدینہ منورہ میں مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ عدلیہ کے ہر فیصلے پر پیپلز پارٹی نے ہٹ دھرمی اور ” میں نہ مانوں“ کی روش اپنا کر عدلیہ اور ملک کے وقار کو تماشہ بنادیاہے۔ انہوں نے کہاکہ عدالتی فیصلے کو تسلیم کرنا وزیراعظم کی آئینی ذمہ داری اور ان کے اپنے مفادمیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک ایسا فرد جو عدلیہ کی توہین کا مرتکب ہواہے اور سزایافتہ ہے ، ریاستی وسائل کے زور پر عہد ے پر براجمان ہے اور عدلیہ کا مذاق اڑا رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری کابینہ اور حکمران پارٹی خم ٹھوک کر کہتی ہے کہ وہ اب بھی وزیراعظم ہیں اوراگر نیا وزیراعظم بھی آئے گا وہ سوئس عدالتوں کو خط نہیں لکھے گا یہ آمرانہ ذہن کی عکاسی کرتاہے اس سے ملک پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید خبریں :