پاکستان
29 اپریل ، 2012

ن لیگ یوتھ کا اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ

لاہور…لاہور میں مسلم لیگ نون یوتھ ونگ نے لبرٹی چوک پر سیاچین گلیشئر میں دبے فوجی جوانوں،سانحہ سیاچن، بھوجا ائیر لائنز اور ریلوے اسٹیشن دھماکے کے شہداء سے اظہار یک جہتی کیلئے علامتی مظاہرہ اظہار کیا۔مسلم لیگ نون یوتھ ونگ کے زیر اہتمام ہونے والے مظاہرے میں کارکن بڑی تعداد میں کارکنوں ، شہریوں اور خواتین نے شرکت کی۔مظاہرین لبرٹی چوک میں جمع ہوئے۔ انہوں نے ہاتھوں میں پھول اٹھا رکھے تھے جبکہ انہیں لیگی کارکنوں اور شہریوں نے سیاچن میں برفانی تودے میں دبے فوجی جوانوں ، بھوجا ائیر حادثے اور ریلوے اسٹیشن دھماکے کے شہداء کے لئے دعا بھی کی۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ بھوجا ائیر حادثے کی تحقیقات کو مزید تیز کر کے ان کے لواحقین کو انصاف مہیا کیا جائے۔

مزید خبریں :