پاکستان
29 جنوری ، 2015

ڈیرہ اسماعیل خان میں3نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان میں3نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان........ڈیرہ اسماعیل خان میں3نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں۔لاشوں کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔پولیس کے مطابق شیرو کونا کے علاقے سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں۔تینوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق لاشوں کے پاس سے کلاشنکوف کی گولیوں کے خالی خول ملے ہیں،لاشیں فی الحال پولیس کی تحویل میں ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :