پاکستان
29 جنوری ، 2015

پاکستان کےبالائی علاقوں میں بارش اور ہلکی برفباری کا امکان

پاکستان کےبالائی علاقوں میں بارش اور ہلکی برفباری کا امکان

اسلام آباد.........محکمہ موسمیات کے مطابق آج مالاکنڈ اور کشمیر سمیت پاکستان کے بالائی علاقوں میں بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہےملک بھر میں موسم سرما کی شدت برقرار ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کےزیادہ ترعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہنےکاامکان ہے تاہم مالاکنڈ اور کشمیرسمیت بالائی علاقوں میں بارش اورہلکی برفباری کی توقع ہے۔اسلام آباداورشمالی علاقوں میں درجہ حرارت نکتہ انجمادسےکم رہنےکاامکان ہے۔بدھ کے روز ملک میں سب سے کم درجہ حرارت پارہ چناراورکالام میں منفی11سینٹی گریڈرکارڈ رکارڈ کیا گیا۔جبکہ استورمیں منفی09،مالم جبہ میں منفی08ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ،محکمہ موسمیاتگوپس،دروش،ہنزہ اورگلگت میں منفی 06 ،کوئٹہ اورمری میں منفی 05،اسکردومیں منفی 04 دیراورژوب میں منفی 03،چترال اور ایبٹ آبادمیں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈرکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :