29 جنوری ، 2015
پشین........بلوچستان کے ضلع پشین میں ایک مکان میں گیس سے دم گھٹنے کے باعث ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ کلی کربلا کے علاقے ابراہیم زئی میں پیش آیا جہاں مکان کے ایک کمرے میں گھر کے افراد نے سردی کی شدت سے بچنے کے لئے گیس ہیٹر جلایا ،تاہم بند کئے بغیر سو گئے ۔ رات کے کسی وقت گیس اخراج کے باعث کمرے میں سوئے ہوئے گیارہ افراد دم گھٹنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اور لیویز فورس نے متاثرہ مکان میں پہنچ کر تمام افرادکو ضروری کاروائی کے لئے پشین اسپتال منتقل کردیا۔ جاں بحق افراد میں ایک ہی خاندان کی تین خواتین ،چھ بچےاور دو مرد شامل ہیں۔