29 اپریل ، 2012
لاہور…متحدہ کسان محاذ کے سربراہ ایوب میو نے خبردار کیا ہے کہ اگر پنجاب حکومت نے پندرہ دن کے اندر اندر کسانوں سے گندم نہ اٹھائی تو گورنر ہاوٴس کے سامنے گندم کو آگ لگا دیں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایوب میو کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب کو پندرہ فیصد گندم ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی جانی چاہئے کیونکہ 70 فیصد گندم پنجاب میں پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت مستعفی ہو جائے اور نگران سیٹ اپ بنایا جائے جو کسانوں کے حقوق کا تحفظ کرے۔