پاکستان
29 اپریل ، 2012

لیاری آپریشن: رینجرز کو ضرورت پڑنے پر بلایا جاسکتا ہے، آئی جی سندھ

لیاری آپریشن: رینجرز کو ضرورت پڑنے پر بلایا جاسکتا ہے، آئی جی سندھ

کراچی … آئی جی سندھ مشتاق شاہ نے کہا ہے کہ رینجرز کے ساتھ رابطے میں ہیں حکمت عملی کے تحت ضرورت پڑنے پر بلایا جاسکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں لیاری کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ اور راکٹ حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں سے سول اسپتال میں عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ آئی جی سندھ مشتاق شاہ کا کہنا تھا کہ لیاری میں دہشت گردوں کے ساتھیوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں، 2 سے 3 دنوں میں لیاری کے متاثرہ علاقوں کو کلیئر کرلیں گے۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ اطلاع ہے دہشت گردوں کے مارے جانے والے ساتھیوں کو پرائیوٹ ایمبولینسوں میں منتقل کیا گیا ہے جس کی تحقیقات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کے ساتھ رابطہ ہے، حکمت عملی کے تحت ضرورت پڑنے پر بلایا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :