29 جنوری ، 2015
لاہور.........لاہور کے علاقے نصیر آباد گلبرگ میں ڈاکوؤں نے پولیو ٹیم کو گھیر لیا۔ موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق گلبرگ میں دو ڈاکو ایم بلاک کے رہائشی تاجر ثناء الله کے گھر واردات کے بعد فرار ہوئے تو پولیس سے سامنا ہوگیا ۔ ڈاکو ؤں نے فائرنگ کر دی اور وہاں موجود پولیو ٹیم کے ورکر شاہد سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔ اطلاع پر پولیس پہنچ گئی اور دہری واردات کا مقدمہ درج کر لیا،پولیس کسی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی ۔