29 جنوری ، 2015
پشاور .........شاور میں اسکولوں کی سیکیورٹی کے لیے اب تک 42 پرائیویٹ اسکولوں کو اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر پشاور ظہیر الاسلام کے مطابق سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد حکومت نے تعلیمی اداروں کو سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی تھی، اس مقصد کے لیے تعلیمی اداروں کی جانب سے اسلحہ لائسنس کے لیے درخواستیں دی گئیں، اب تک 42 پرائیویٹ اسکولوں کو اسلحہ لائسنس جاری کیا گیا ہے ۔