29 اپریل ، 2012
پشاور … پشاور میں مختلف واقعات میں 2 افراد قتل جبکہ ایک شخص گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔ پشاور کے علاقے یکہ توت میں نامعلوم افراد نے چھٹی جماعت کے طالب علم واجد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا جبکہ نواحی علاقہ متھرا میں 11 سالہ بچی کو مبینہ طور پر 3ملزمان نے زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا اور لاش کو برساتی نالے میں بہا دیا۔ مقتولہ کے لواحقین نے لاش پریس کلب کے سامنے سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اورقاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب مضافاتی علاقہ خزانہ ڈھیری میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے معمر شخص جاں بحق ہو گیا۔