پاکستان
30 جنوری ، 2015

حیدرآباد میں الطاف حسین یونی ورسٹی کا سنگ بنیاد آج رکھا جائے گا

حیدرآباد میں الطاف حسین یونی ورسٹی کا سنگ بنیاد آج رکھا جائے گا

حیدرآباد .........حیدرآباد میں آج الطاف حسین یونی ورسٹی کا سنگِ بنیاد رکھا جائے گا۔دیرینہ مسئلہ حل ہونے پر حیدرآباد کے شہری انتہائی خوش ہیں ۔ بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹیاں بنائی جائیں گی۔ وہ دن آ ہی گیا،جس کا حیدرآباد کے شہریوں کو بے صبری سے انتظار تھا۔حیدرآباد کے علاقے گلستانِ سرمست میں آج الطاف حسین یونی ورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ حیدرآباد میں کوئی یونی ورسٹی نہ ہونے کے سبب طلبہ و طالبات کو علم کے حصول کے لئے جام شورو جانا پڑتا ہے،حالات خراب ہوں اور ٹرانسپورٹ بند ہوجائےتو طالب علموں کا خاصا نقصان ہوجاتا تھا۔لیکن اب الطاف حسین یونی ورسٹی کے قیام کے منصوبے سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ یونی ورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ہوں گے جبکہ بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کی شرکت بھی متوقع ہے۔

مزید خبریں :