30 جنوری ، 2015
قاہرہ.......مصر میں بم دھماکوں میں 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق شمالی سینائی کے علاقوں ال عریش میں سیکیورٹی ایجنسی کی عمارت اور اور رفاح میں ایک چیک پوائنٹ پر بم دھماکے کیے گئے ۔ دھماکوں میں 26 افراد مارے گئے جن میں سیکیورٹی اہل کار بھی شامل ہیں ۔ سوئز شہر میں بھی سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک پولیس آفیسر ہلاک ہوگیا۔