30 جنوری ، 2015
کوئٹہ.........بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے جبکہ آئندہ ہفتے بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔وادی کوئٹہ،قلات،زیارت،دالنبدین اور ژوب سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی آئی ہے تاہم موسم سرد اور خشک ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق فروری کے پہلے ہفتے مغرب سے آنے والی ہوائیں اتوار کے روز بلوچستان میں داخل ہوں گی، جس کے بعد صوبے کے شمالی علاقے کوئٹۃ، قلات اور ژوب ڈویژن میں اتوار اور پیر کے روز چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔