30 جنوری ، 2015
سیالکوٹ........بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سےپاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی نہ رک سکی۔بھارتی فوج نےسیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گزشتہ رات پاکستانی علاقوں میں مارٹر گولے فائر کیے جس سے دو خواتین زخمی اور کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔چناب رینجرز کے مطابق بھارتی افواج نے کئی ماہ سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ سیالکوٹ میں گزشتہ رات سے میراجکے ، چارواہ اور خرپال سیکٹرز پر بھارتی فورسز جارحیت کر رہی ہیں ۔ چناب رینجرز کی جانب سے بھارتی افواج کو منہ توڑ جواب بھی دیا جارہا ہے۔ گزشتہ رات بھارتی فوج نے پاکستانی علاقوں میں مارٹر گولے بھی فائر کیے جس سے کئی مکانات کو شدید نقصان پہنچا جبکہ مارٹر گولوں کی زد میں آکر دو خواتین بھی زخمی ہوگئیں۔