03 فروری ، 2015
لاہور .....لاہورمیں معروف ادیب ، کالم نویس اور چیئرمین لاہورآرٹس کونسل عطاالحق قاسمی کی 72ویں سالگرہ منائی گئی،کیک کاٹا گیا اورمحفل موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا ۔ محبان ِ عطاالحق قاسمی فورم کی جانب سے سالگر ہ کی تقریب کا اہتمام الحمراہال میں کیا گیا ، صدارت پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کی جبکہ مہمان خصوصی انتظار حسین اور عبداللہ حسین تھے ۔تقریب سے اصغر ندیم سید ، امجداسلام امجد ،مسعود اشعر ،وجاہت مسعود اور عطاالحق قاسمی نے بھی اظہار خیال کیا ۔ عطا الحق قاسمی کی 72ویں سالگر ہ پر پٹیالہ گھرانے کےا ستاد حامد علی نے کلاسیکل ، نیم کلاسیکل اور غزل گا کر شرکاء کو محظوظ کیا ۔