پاکستان
30 اپریل ، 2012

پی پی عدالتی فیصلے کیخلاف ہٹ دھرمی دکھا رہی ہے، منور حسن

پی پی عدالتی فیصلے کیخلاف ہٹ دھرمی دکھا رہی ہے، منور حسن

پشاور… جماعت اسلامی کے امیر منور حسن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی عدالتی فیصلے کیخلاف ہٹ دھرمی دکھارہی ہے ، صدر اور وزیر اعظم دونوں سر سے پیر تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔جمرود اسپورٹس اسٹیڈیم میں جلسہ اسلامی انقلاب سے خطاب کرتے ہوئے منورحسن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم گیلانی نے سپریم کورٹ سے اپنی سزا پوری کرلی ہے اوراب نہیں اپیل کا حق بھی نہیں۔ منورحسن کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ سے سپریم کورٹ کے احکامات کو نظراندازکرتی آئی ہے۔اب سپریم کورٹ کے احکامات منوانے کے لئے عوام کو باہر آناہوگا۔ منورحسن کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں ڈرون حملے بند کئے جائیں،اگر نیٹوسپلائی بحال ہوئی تو کراچی سے طورخم تک دھرنا دیاجائیگا۔ جلسہ عام سے جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیرسراج الحق اورصوبائی امیر پروفیسرابراہیم سمیت دیگر رہنماوٴں نے بھی خطاب کیا۔

مزید خبریں :