Time 25 اکتوبر ، 2022
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سری لنکا سے اہم میچ سے قبل آسٹریلوی کرکٹر کورونا کا شکار

اس سے قبل آئرلینڈ کے آل راؤنڈر جارج ڈوکریل نے کورونا کا شکار ہونے کے باوجود سری لنکا کے خلاف میچ کھیلا تھا—فوٹو: آئی سی سی
اس سے قبل آئرلینڈ کے آل راؤنڈر جارج ڈوکریل نے کورونا کا شکار ہونے کے باوجود سری لنکا کے خلاف میچ کھیلا تھا—فوٹو: آئی سی سی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں سری لنکا کے خلاف اہم میچ سے قبل آسٹریلیا کے اسپنر ایڈم زمپا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ترجمان کے مطابق  ایڈم زمپا کو کورونا کی معمولی علامات ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایڈم زمپا سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق 4 بجے میچ کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل آئرلینڈ کے آل راؤنڈر جارج ڈوکریل نے کورونا کا شکار ہونے کے باوجود سری لنکا کے خلاف میچ کھیلا تھا۔

مزید خبریں :