Time 31 اکتوبر ، 2022
کھیل

جنوبی افریقا کیخلاف میچ میں بھارتی کرکٹر انجری کا شکار

پرتھ میں کھیلئے گئے سپر 12 کے مرحلے میں جنوبی افریقا نے بھارت کو شکست دی/ فوٹو سوشل میڈیا
پرتھ میں کھیلئے گئے سپر 12 کے مرحلے میں جنوبی افریقا نے بھارت کو شکست دی/ فوٹو سوشل میڈیا 

بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک کو بیک انجری ہوگئی۔

پرتھ میں کھیلے گئے سپر 12 کے مرحلے میں جنوبی افریقا نے بھارت کو شکست دی جب کہ میچ کے دوران بھارتی وکٹ کیپر دنیش کارتک کو بیک انجری ہوگئی۔

جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے 15 ویں اوور میں دنیش کارتک کو کمر پکڑے دیکھا گیا جس کے کچھ دیر بعد بھارتی ٹیم کے ڈاکٹر انہیں گراؤنڈ سے باہر لے گئے۔

بھارتی میڈیا کہنا ہےکہ فوری طور پر دنیش کارتک کی انجری کی نوعیت کا پتا نہیں چل سکا ہے تاہم ان کے ساتھی کرکٹر بھونیشور کمار نے ان کی انجری کی تصدیق کی ہے۔

بھونیشور کمار نے کہا انہیں پتا ہے کہ کارتک کے ساتھ کچھ بیک ایشوز ہیں تاہم ڈاکٹرز کی رپورٹ کے بعد ہی صورتحال واضح ہوگی۔

بھارتی میڈیا کےمطابق 2 نومبر کو بھارت اور بنگلادیش کے میچ میں دنیش کارتک کی شرکت مشکوک سمجھی جارہی ہے۔


مزید خبریں :