کھیل
15 نومبر ، 2021

وارنر نے حفیظ کی دو ٹپوں والی گیند پر شاٹ مارنےکی وجہ بتادی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں محمد حفیظ کی ڈھیلی گیند پر چھکا مارنے پر ڈیوڈ وارنرکا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

خیال رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے محمد حفیظ کی 2 ٹپوں والی بال پر چھکا لگایا تھا۔

وارنر کے اس اقدام پر انہیں سوشل میڈیا صارفین سمیت بعض کرکٹرز کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اب  ڈیوڈ وارنر کا بھی اس حوالے سے ردعمل سامنے آگیا ہے۔

ٹوئٹر پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں ڈیوڈ وارنر ایک شخص کی جانب سے حفیظ کی گیند پر شاٹ کے حوالے سے اپنا ردعمل دے رہے ہیں۔

آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کی دو ٹپوں والی گیند پر چھکا مارنا میری غلطی نہیں۔

ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ ایسی گیند کرا کر دیکھناچاہ  رہے تھے کہ میں کیا کرتا ہوں۔


مزید خبریں :