انٹرٹینمنٹ
29 جون ، 2016

امجد صابری اور راحت فتح علی کا گانا 14 اگست کو آن ایئر ہوگا

امجد صابری اور راحت فتح علی کا گانا 14 اگست کو آن ایئر ہوگا

معروف کولڈڈرنک کمپنی کے موسیقی کے پروگرام کے تحت معروف قوال امجد صابری اور راحت فتح علی خان کا گانا پاکستان کی سالگرہ کے موقع پر 14 اگست کو آن ایئر کیا جاسکتاہے۔


معروف کولڈڈرنک کمپنی کے موسیقی کے پروگرام کے آرگنائزر فیصل کپاڈیا اور بلال مسعود جو اسٹرنگز سے وابستہ ہیں، نے کہا ہے کہ امجد صابری قوال مرحوم اور راحت فتح علی خان کو ایک ساتھ پہلی امجد صابری کے شہادت سے 25 روز قبل ریکارڈنگ مکمل کرائی تھی اور انہوں نے اسٹوڈیو کو اپنی گائیکی سے مسحور کرکے رکھ دیا تھا۔


انہوں نے کہا کہ یہ امجد صابری کا یادگار گانا ہوگا جس کو 14 اگست کو پروگرام شروع ہونے پر آن ائیر کیا جائے گا۔ بلال مسعود نے بتایا کہ پروگرام کےلئے گانے کی ریکارڈنگ انہوں نے بغیر ریہرسل کرائی تھی۔


 

مزید خبریں :