دلچسپ و عجیب
22 اگست ، 2016

ایران کا سرکاری فارسی زبان کو خالص رکھنے کا فیصلہ

ایران کا سرکاری فارسی زبان کو خالص رکھنے کا فیصلہ

 

ایران نے سرکاری زبان فارسی کو خالص رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں ایران کے سرکاری ادارے نے قومی زبان میں دیگر زبانوں ، بالخصوص انگریزی الفاظ کی مقبولیت روکنے کے لیے کئی عملی اقدامات تجویز کیے ہیں۔

ایرانی حکومت نے ملکی زبان و ادب کے نگران ادارے کو ہدایت کی ہے کہ فارسی زبان کو غیر ملکی زبانوں کے الفاظ کے اثرات سے محفوظ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔

ایرانی اکیڈمی اپنی اس کوشش میں کس حد تک کامیاب ہوئی ہے، یہ بات ابھی اختلافی ہے۔

فارسی زبان و ادب کا سرکاری ادارہ سن 1920ءمیں اس وقت قائم کیا گیا تھا، جب اُس وقت کے بادشاہ رضا شاہ نے حکم دیا تھا کہ عربی اور فرانسیسی زبان کے ان الفاظ کو فارسی زبان کے الفاظ سے تبدیل کیا جائے، جو روز مرہ کی زبان میں داخل ہو گئے تھے۔

البتہ فرانسیسی زبان کا لفظ ’مَیرسی‘ جس کے معنی شکریہ کے ہیں، آج بھی ایرانی اِس کے بولنے سے گریز نہیں کرتے۔

مزید خبریں :