پاکستان
26 ستمبر ، 2016

اورنج ٹرین کیس، پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے منظور

اورنج ٹرین کیس، پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے منظور

 

 

سپریم کورٹ نے اورنج ٹرین سے متعلق لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرلی ہے ۔

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت کی ۔ عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی حکومتی استدعا مسترد کر دی۔

سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بنچ 10اکتوبر کو پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کریگا۔پنجاب حکومت کی طرف سے مخدوم علی خان، شاہد حامد اور مصطفیٰ رمدے پیش ہوئے۔

لاہور ہائیکورٹ نے اورنج ٹرین میٹرو منصوبے کے قریب واقع تاریخی مقامات کی 200 فٹ کی حدود میں تعمیرات پر پابندی لگائی تھی ۔

لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔

مزید خبریں :