دنیا
27 ستمبر ، 2016

شمالی کوریا میں دسواں سائنس و ٹیکنالوجی بک فیئر

شمالی کوریا میں دسواں سائنس و ٹیکنالوجی بک فیئر

شمالی کوریا میں دسویں سالانہ سائنس ایند ٹیکنالوجی بک فیئر کا انعقاد کیا گیا، جس میں کتب بینی کے شوقین افراد کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس سالانہ بک فیئر میں دنیا بھرسے کئی ممالک کے افراد نے شرکت کی اور اس میں رکھی کتابوں سے مستفید ہو ئے ۔

کتابوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے اور مطالعے کیلئے الیکٹرانک کتابیں بھی رکھی گئیں جو حاضرین کی خاص توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

اس کے علاوہ میلے میں اسکینگ ٹیکنالوجی بھی متعارف کر ائی گئی، جس کی مدد سے شرکاء اپنی من پسند کتاب کم وقت میں تلاش کر کے اس کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔

اس دلچسپ کتب میلے کا انعقاد ہانگ کانگ ٹریڈ ڈیولپمنٹ کونسل کے تحت کیا گیا ،جس کا مقصدمعلومات میں اضافہ اور کتب بینی کے رجحان کو بڑھانا ہے۔

مزید خبریں :