کھیل
28 ستمبر ، 2016

پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سوئپ

پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سوئپ

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے کرسیریز میں کلین سوئپ بھی کرلیا، ویسٹ انڈیز نے گرین شرٹس کو جیت کےلیے 104رنز کا ہدف دیا تھا، جو کہ پاکستان نے 15.1اوورز میں دووکٹوں کے نقصان پر 108رنز بناکر پوراکرلیا۔ یہ پاکستان کا تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی مرتبہ وائٹ واش ہے۔

ابوطہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے مقررہ 20اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 103رنز بنائے تھے، جواب میں پاکستانی بیٹسمینوں نے بنا کسی دباؤ کے مطلوبہ ہدف تقریباً 5اوورز قبل ہی حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور 43 شعیب ملک نے آئوٹ ہوئے بغیر بنائے اور انہوں نے چھکا لگاکر وننگ اسٹروک لگایا۔ ان کے علاوہ بابر اعظم بھی 27رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ خالد لطیف 21اور شرجیل خان نے 11رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے صرف کیسرک ولیمز ہی دو وکٹیں لے پائے انکے علاوہ دیگر بولرز پاکستانی بیٹسمینوں کے سامنے بے بس نظر آئے۔

مزید خبریں :