Geo News
Geo News

شہر شہر
18 اکتوبر ، 2016

بلاول بھٹو کی سانحہ کارساز کے شہدا کی قبروں پر حاضری

بلاول بھٹو کی سانحہ کارساز کے شہدا کی قبروں پر حاضری

 

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں سانحہ کارساز کے شہدا کی قبروں پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

بلال بھٹو زرداری وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کے ہمراہ گڑھی خدا بخش پہنچے اور سانحہ کارساز کے شہدا کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اورپھولوں کی چادر چڑھائی۔

اس موقع پر آصفہ ڈینٹل کالج کےطلبا و طالبات نےبھی بلاول بھٹو سے ملاقات کی اور مطالبہ کیاکہ آصفہ ڈینٹل کالج کا پی ایم ڈی سی سے الحاق کرایا جائے اور یہی ادارہ ان طلبا کا امتحان لے۔

بلاول اور وزیراعلیٰ نے ڈینٹل کالج کے طلبا کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر پولیس نے بلاول بھٹو کو نوکری کی درخواست دینے والے شخص کو حراست میں بھی لے لیا۔

مزید خبریں :