پاکستان
15 فروری ، 2017

اپوزیشن فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع پر مشروط آمادہ

اپوزیشن فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع پر مشروط آمادہ

متحدہ اپوزیشن نے فوجی عدالتوں کے قیام کی مدت میں توسیع پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی، حکومت کل پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں عدالتی اصلاحات کا روڈ میپ پیش کرے گی۔

ذرائع نے ’جیو نیوز‘ کے نمائندے وقار ستی کو بتایا ہے کہ اپوزیشن نے حکومت سے عدالتی اصلاحات پر ٹھوس اقدامات کرنے کی شرط رکھی ہے،اس سلسلے میں حکومت کل پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں عدالتی اصلاحات کا روڈ میپ پیش کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی رہنماؤں کی کمیٹی میں اتفاق رائے کے بعد وزیر اعظم آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے جس میں منظوری دی جائے گی۔

شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ وزیر اعظم کو اس معاملے کی خود اونرشپ لے کر تمام سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینا ہو گا ۔

مزید خبریں :