کھیل
28 فروری ، 2017

لاہور :نشتراسپورٹس کمپلیکس سیکورٹی کے باعث آج سے سیل

لاہور :نشتراسپورٹس کمپلیکس سیکورٹی کے باعث آج  سے سیل

لاہور کا نشتراسپورٹس کمپلیکس سکیورٹی کے باعث آج سے سیل اور عام ٹریفک کا داخلہ بھی بند کردیا جائے گا۔

سیکورٹی ادارے روزانہ نشتر اسپورٹس کمپلیکس میں سرچنگ کا عمل جاری رکھیں گے، قذافی اسٹیڈیم کے باہر دکانیں اور ہوٹل بھی آج سے بند ہوجائیں گے ۔

سیکورٹی پلان تیارکرلیا گیا ہے، قذافی اسٹیڈیم کے اطراف 10ہزار اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

ادھرلاہور کا قذافی اسٹیڈیم بڑے مقابلے کے لیے تیار ہے ، رنگ و روغن ہو چکا اورگرینڈ فائنل کےلیے پچز بھی تیارکر لی گئی جبکہ اسٹیڈیم کی سرچنگ کا عمل ہر وقت جاری ہے ۔

مزید خبریں :