Can't connect right now! retry
Advertisement

کھیل
17 مارچ ، 2017

شاہد آفریدی پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے سفیر مقرر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ پاکستان کی میزبانی میں بیک وقت پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں منعقد ہو گا، ایونٹ کیلئے پی بی سی سی نے شاہد آفریدی کو سفیر مقرر کیا ہے۔

بلائنڈ کرکٹ کونسل کے سربراہ سید سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کے تقررسے پاکستان میں بلائنڈ کرکٹ کو مزید ترقی ملے گی۔

Advertisement