صحت و سائنس
20 مارچ ، 2017

چین میں تازہ ہوا سے بھری بوتلوں کی فروخت

چین میں تازہ ہوا سے بھری بوتلوں کی فروخت

چین میں صا ف شفاف ہواکی بوتلیں فروخت کیلئے بازارمیں آگئیں ۔ ہواسےبھری بوتل خریدیں اور دو منٹ تک سانس لیں۔

دھویں ،گردوغباراورآلودگی سےپاک،جنگلات کے درختوں سے نکلی تازہ آکسیجن ملی ہوامیں سانس لینی ہےتوآپ کو 700 روپے خرچ کرنا پڑیں گے ۔

سوچئے، ایک خالی بوتل کے کوئی کتنے ڈالر دے گا؟ شاید ایک ڈالر بھی نہیں مگر چین میں ہواسے بھری خالی بوتلیں تقریبا ًسات ڈالر میں فروخت ہورہی ہیں۔

ہوا سے بھری بوتلیں فروخت کرنے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ایسی ویسی ہوانہیں،جنگلات کی صاف شفاف،آلودگی سے پاک،درختوں سے نکلی تازہ تازہ ہوا ہےجس میں صارف دو منٹ تک سانس لے سکتا ہے۔

واضح رہے کہ چین میں اسموگ کے باعث بیماریاں عام ہیں جس کے بعد تازہ ہوا سے بھری بوتلیں بیچ کر پیسا بنانے والے بھی میدان میں آگئے ہیں ۔

 

مزید خبریں :