کاربونیٹڈ، میٹھے مشروبات میں چینی کی مقدارپر ہیلتھ ایڈوائزری نمایاں کی جائے: صدر مملکت

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد:  صدر  مملکت آصف زرداری نے ہدایت کی ہےکہ کاربونیٹڈ اور  میٹھے مشروبات  میں چینی کی مقدار کے بارے  میں ہیلتھ ایڈوائزری نمایاں کی جائے۔

 صدر مملکت آصف زرداری سے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے وفد نے ملاقات کی۔

صدر مملکت نے دل کی بیماریوں میں اضافے  پر تشویش کا اظہار کیا  اور دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے آگاہی پیدا کرنےکی ضرورت پر زور دیا۔

صدرکا کہنا تھا کہ  امراض قلب سے بچاؤ کے لیے جامع کوششیں کرنا ہوں گی،کاربونیٹڈ اور میٹھے مشروبات میں چینی کی مقدار کے بارے میں ہیلتھ ایڈوائزری نمایاں کی جائے۔

صدر مملکت نے صحت مند طرز  زندگی کے فروغ میں 'پناہ' کے کردار کو  سراہا۔

مزید خبریں :