دنیا
26 اپریل ، 2017

افغان سیکورٹی سیکٹر میں بدعنوانی پر یورپی یونین کو تشویش

افغان سیکورٹی سیکٹر میں بدعنوانی پر یورپی یونین کو تشویش

افغان سیکورٹی سیکٹر میں کرپشن اور اقربا پروری پر یورپی یونین نے تشویش کا اظہار کیا ہے، نمائندہ خصوصی نے افغان امن و استحکام کو کرپشن کے خاتمے سے تعبیر کیا ہے۔

افغان اور عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کے نمائندہ خصوسی فرانز مائیکل میلبن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان سیکورٹی فورسز میں اعلیٰ سطح پر جاری کرپشن سے فورسز کی استعداد کار اور صلاحیتیں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔

فورسز اہلکار اکثر اپنے ہتھیار اور گولہ بارود طالبان کو بیچ دیتے ہیں، جس سے طالبان میدان جنگ میں حاوی رہتے ہیں، افغان آرمی اور پولیس میں کرپشن کے خلاف خصوصی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :