پاکستان
01 مئی ، 2017

پی او ایف کا مزدور محفوظ نہیں تو مجھے بھی اپنی پروا نہیں،چوہدری نثار

پی او ایف کا مزدور محفوظ نہیں تو مجھے بھی اپنی پروا نہیں،چوہدری نثار

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ایجنسیاں حساس مقامات کی سیکیورٹی نہیں کرسکتیں تو یہ ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہوسکتا ہے۔

پی او ایف واہ کینٹ میں یوم مئی کی تقریب میں دہشت گردی کے خدشے کے باوجود موثر اقدامات نہ ہونے پرانہوں نے موقف دیتے ہوئے کہاتھا کہ اگر پی او ایف کا مزدور محفوظ نہیں تو انہیں بھی اپنے تحفظ کی پروا نہیں۔

خفیہ اداروں نے اطلاع دی تھی کہ دہشتگردی کا خطرہ ہے ،وزرا یوم مزدور کی تقریب میں شرکت نہ کریں ،اس پر ان کا کہناتھاکہ یکم مئی پر پی او ایف ملازمین کی تقریب سالہاسال سے ہورہی ہے، وہاں کا مزدور کیوں محفوظ نہیں۔

تقریب میں چوہدری نثار ،وفاقی دفاعی پیداوار چوہدری تنویر حسین اور برجیس طاہر نے شرکت کرنا ہے۔

مزید خبریں :