انٹرٹینمنٹ
23 مئی ، 2017

کنگ خان کے ٹوئٹر فینز 25 ملین سے زیادہ ہوگئے

کنگ خان کے ٹوئٹر فینز 25 ملین سے زیادہ ہوگئے

بالی ووڈ کے کنگ خان نے کئی فلموں میں اپنی اداکاری سے لوگوں کے تو دل جیتے ہی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر بھی ان کے چاہنے والوں کی تعدادمیں مسلسل اضافہ ہو تا جارہاہے، یہی وجہ ہے کہ ٹوئٹر پر ان کے مداحوں کی تعداد 25 ملین سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

اس موقع پر شاہ رخ خان نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے اتنے پیار کا میں بے حد شکر گزار ہوں۔

واضح رہے امیتابھ بچن ٹوئٹر پر بالی ووڈ شخصیات میں پہلے نمبر پر ہیں جن کے مداحوں کی تعداد اس وقت سوشل میڈیا پر27 ملین کے ساتھ سب سے زیادہ ہے۔

ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالوو کی جانے والی شخصیات میں سلمان خان 22 اعشاریہ 1 ملین کے ساتھ تیسرے جبکہ عامر خان 20 اعشاریہ 4ملین کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔

مزید خبریں :