صحت و سائنس
24 مئی ، 2017

ایتھوپیا کےٹیڈروزعالمی ادارہ صحت کے نئے سربراہ منتخب

ایتھوپیا کےٹیڈروزعالمی ادارہ صحت کے نئے سربراہ منتخب

ایتھوپیا کے سابق وزیر صحت ٹیڈروز ایڈہانوم عالمی ادارہ صحت کے نئے سربراہ منتخب ہو گئے، ٹیڈروز یکم جولائی کو ادارے کی سربراہی سنبھالیں گے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کے دیگر دو امیدواروں میں برطانوی ڈاکٹر ڈیوڈ نابارو اور سابق پاکستانی وزیر صحت سنیعہ نشتر بھی شامل تھیں۔

ووٹنگ کے پہلے راؤنڈ میں سنیعہ نشتر سربراہی کی دوڑ سے باہر ہوگئی تھیں۔

دوسرے اور تیسرے راؤنڈ کے بعد ایتھوپیا کے سابق وزیر صحت ٹیڈروز ایڈہانوم نے برطانوی ڈاکٹر کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے۔

کامیاب امیدوار ڈی جی ڈبلیو ایچ او مارگریٹ چان کی جگہ لے گا۔

مزید خبریں :