پاکستان
27 مئی ، 2017

باب دوستی افغان حکام کی درخواست پر کھول دیا گیا، آئی ایس پی آر

باب دوستی افغان حکام کی درخواست پر کھول دیا گیا، آئی ایس پی آر

نور زمان اچک زئی...چمن میں پاک افغان سرحد کھول دی گئی، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ باب دوستی افغان حکام کی درخواست پرکھولا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے جیونیوز کو بتایا ہے کہ باب دوستی سرحد افغان حکام کی درخواست پراحترام رمضان کے سلسلہ میں کھولی گئی ہے، سرحد پر ایف آئی اے کا امیگریشن اور کسٹم آپریشن بحال کردیا گیا ہے ۔

چمن سے دوطرفہ تجارت اور مسافروں کی پیدل آمدورفت بحال ہوگئی ہے۔ اس سے قبل باب دوستی سرحد 4 مئی سے بند تھی ۔

 

مزید خبریں :