صحت و سائنس
22 جون ، 2017

مدار میں موجود کچھ سیارچے زمین کو تباہ کرسکتے ہیں، ماہر فلکیات

مدار میں موجود کچھ سیارچے زمین کو تباہ کرسکتے ہیں، ماہر فلکیات

دنیا کے ممتاز ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ اس وقت مدار میں 1800 سے زائد سیارچے گردش کر رہے ہیں جو زمین سے ٹکرا سکتے ہیں، ان میں سے بعض اتنے خوفناک ہیں کہ ایک آن میں پوری انسانیت کو ہی ختم کر سکتے ہیں۔

ماہر فلکی طبیعات ڈاکٹر ایلن فٹز سمنز کا کہنا ہے کہ کوئی سیارچہ اچانک زمین سے ٹکرا سکتا ہے اور یہ کسی بھی وقت ہوسکتا ہے جبکہ بہت سے سیارچوں کا تو ہمیں پتہ ہی نہیں ہے اور ان کی تعداد ہزاروں میں ہوسکتی ہے۔

ڈاکٹر ایلن کے مطابق یہ سیارچے ہمارے شہر کے شہر تباہ کر سکتے ہیں اور کئی تو اتنے بڑے ہیں کہ پوری دنیا ہی کو مٹا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال جنوری میں ایک سیارچہ اتنے پاس سے گزرا تھا کہ اس کا فاصلہ چاند کے نصف فاصلے سے بھی کم تھا۔

مزید خبریں :