پاکستان
22 جون ، 2017

ملک میں ڈرون حملے دوبارہ شروع ہو گئے، اسفندیار ولی

ملک میں ڈرون حملے دوبارہ شروع ہو گئے، اسفندیار ولی

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نے کہاہے کہ ملک میں ڈرون حملے دوبارہ شروع ہو گئے ہیں لیکن اقتدار چھیننے کی جنگ میں قومی قیادت اس صورت حال سے بے خبر ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈرون حملے دوبارہ شروع ہو گئے ہیں ،پاکستانی فضا میں بغیر روک ٹوک کے ڈرون گردش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب ایران کا ڈرون طیارے گرانے کی خبریں ہیں، افغانستان سے ہمارے تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں، بین القوامی سطح پر پاکستان تنہائی کا شکار ہے لیکن بدقسمتی سے حکمران اور سیاسی قیادت چین سے سو رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اقتدار چھیننے کی جنگ میں قومی قیادت اس صورت حال سے بے خبر ہے، یہ انتہائی خوفناک اور خطرناک ہے، موجودہ صورت حال پر سر جوڑ کر بیٹھنے کی بجائے الزام تراشیوں پر وقت ضائع کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کو دوسرے ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

مزید خبریں :