دلچسپ و عجیب
21 جولائی ، 2017

کنٹینر میں بنے ہوئے منفرد سوئمنگ پول

کنٹینر میں بنے ہوئے منفرد سوئمنگ پول

ہماری روزمرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والی مختلف اشیا کو استعمال کرنے کے بعد انہیں ٹھکانے لگانا ایک بڑا مسئلہ ہے جو نہایت مہنگا ہے۔

انہی اشیا میں ایک بڑے بڑے کنٹینر بھی ہیں جو مال برداری اور تجارت کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ سفر کے دوران یہ کنٹینرز ٹکرانے یا خراب ہونے کی صورت میں آہستہ آہستہ خستہ ہوتے جاتے ہیں۔

اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک آسٹریلین کمپنی نے استعمال شدہ کنٹینرز کو سوئمنگ پول میں تبدیل کرنے کا سوچا۔

اس مقصد کے لیے کمپنی نے ناقابل استعمال کنٹینرز لیے اور ان میں ضروری تبدیلیاں کیں۔ کنٹینر میں چڑھنے اور اترنے کے لیے سیڑھیاں بھی نصب کی گئیں۔

اس میں پانی کو فلٹر کرنے کی مشین بھی لگائی گئی ہے۔

 

مزید خبریں :