'منہ بولے بیٹے' شاہ رخ خان کی دلیپ کمار کی عیادت

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان سینئر اداکار دلیپ کمار کے گھر گئے اور ان کی عیادت کی۔ 

بالی وڈ کے شہرت یافتہ اداکار دلیپ کمار  اسپتال میں کئی روز زیرعلاج  رہنے کے بعد حال ہی میں واپس گھر آئے جنہیں دیکھنے کے لئے بالی وڈ ستاروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور اب شاہ رخ نے بھی ان کے گھر جا کر عیادت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ 

دلیپ کمار نے اپنی اور شاہ رخ خان کی تصاویر مداحوں کے ساتھ ٹوئٹر پر شیئر بھی کی۔

شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ دلپ کمار ان کے آئیڈیل ہیرو ہیں انہوں نے کافی بار ان کی کاپی کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ان جیسا انداز نہیں اپنا سکے۔

کنگ خان نے کہا 'دیوداس میں اداکاری تو کی لیکن وہ دلیپ کمار کی طرح جلوہ نہیں دکھا سکے'، دلیپ کمار فلم انڈسٹری کی سب سے اہم بنیاد ہیں اور ان کے فن کے لئے متعدد ایوارڈز بھی کم ہیں۔

سائرہ بانو نے شاہ رخ خان کو منہ بولا بیٹا قرار دیا اور دلیپ کمار کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اپنے پیغام میں کہا کہ منہ بولے بیٹے نے آج دلیپ کمار صاحب سے ملاقات کی جب کہ اس ملاقات کی تصویر بھی شیئر کی۔

سائرہ بانو کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان دلیپ کمار سے ملنے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں جب کہ دلیپ کمار کے ہاتھ میں کینولا بھی لگا ہوا ہے۔

مزید خبریں :