گوگل میپ کا صارفین کی معلومات کیلئے نیا فیچر متعارف

گوگل میپ میں صارفین کے لئے سوال جواب کا نیا فیچر متعارف کیا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین کسی بھی جگہ یا اس کے حوالے سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

لوگوں کا اکثر ہوٹل، سیرو تفریح یا کاروبار کے سلسلے میں کہیں نا کہیں جانا رہتا ہے، جگہ کی معلومات حاصل کرنے کے لئے لوگ گوگل میپ کا استعمال کرتے ہیں۔

اب کسی جگہ کی معلومات حاصل کرنے کے لئے صارفین کو کال کرنے کی مشکل نہیں ہوگی ۔گوگل کے سوال جواب والے فیچر سے صارفین کو جس جگہ کی معلومات چاہیئے ہوگی وہ اپنا سوال گوگل میپ میں نمایاں ہوئے سوال جواب والے فیچر میں لکھ دیں۔

اس فیچر کے ذریعے اسی جگہ کی انتظامیہ کی جانب سے فوری جواب دے دیا جائے گا جس کے بعد صارفین کو نوٹی فیکیشن کے ذریعے بھی آگاہ کر دیا جائے گا۔

صارفین کے سوال کا جواب کوئی بھی دوسرا صارف بھی دے سکتا ہے جسے اس سوال کا جواب معلوم ہوگا۔

کاروباری حضرات کے لئے یہ فیچر انتہائی کارآمد ہے کیونکہ وہ اس کے زریعے کسی بھی ادارے کی جگہ سے متعلق آسانی سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

صارفین کے سوال پر اگر ادارے کے علاوہ کوئی دوسرا صارف صحیح جواب دیتا ہے تو اس کے جواب پر انگھوٹے والے آئی کون پر کلک کر کے اسے اپ ووٹیڈ بھی کرسکتے ہیں جس سے جواب کی صحیح تصدیق ہوسکتی ہے۔

گوگل میپ میں سوال جواب کا فیچر فی الحال اینڈ رائڈ صارفین کے لئے متعارف کرایا گیا ہے ممکن ہے کہ یہ فیچر آئی او ایس سسٹم میں بھی جلد متعارف کیا جائے گا۔

گوگل انتظامیہ کا اس فیچر کے حوالے سے  کہنا ہے کہ صارفین کہیں بھی موجود ہوں یا کوئی بھی ادارے کے حوالے سے معلومات چاہتے ہوں خاص طور پر کاروبار کرنے والے لوگ وہ باآسانی سوال کر کے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

گوگل میپ جگہ کی لوکیشن، فون نمبر اور اوقات کے ساتھ اب سوال جواب کے فیچر سے معلومات حاصل کرنے کی آسانی بھی فراہم کر رہا ہے۔


مزید خبریں :