پاکستان اسٹاک ایکسچینج 170 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا تاہم 100 انڈیکس میں کاروبار کے اختتام پر 170 پوائنٹس کی کمی رہی۔

گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ کا آغاز ہی مندی کے رجحان سے ہوا اور انڈیکس 925 پوائنٹس تک گرا۔

آج بھی مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی مندی دیکھی گئی اور کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس سے انڈیکس 41 ہزار کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔

مارکیٹ پہلے سیشن کے اختتام تک کچھ مستحکم ہونا شروع ہوگئی اور 100 انڈیکس میں 121 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جس سے انڈیکس 42 ہزار 274 کی سطح پر آگیا۔

تاہم، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مندی برقرار رہی اور کاروبار کے اختتام پر 100  انڈیکس 170 پوائنٹس کمی سے 41 ہزار 983 پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران 21 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 12 ارب روپے تھی جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 37 ارب روپے کم ہوکر  8 ارب 777 روپے ہوگئی۔

مزید خبریں :