جیکولین اور سدھارتھ کی فلم 'جینٹل مین' کل ریلیز ہوگی

سدھارتھ ملہوترا اور جیکلین فرنینڈز:فائل فوٹو

بالی وڈ نگری میں انٹری کے فوری بعد مشہور ہونے والے اداکار سدھارتھ ملہوترا اور سری لنکن بیوٹی اداکارہ جیکولین فرنینڈز کی فلم جینٹل مین کل ریلیز ہوگی۔ 

ہدایت کار کرشنا ڈی کے اور راج ندومورو کی ایکشن اور رومانس سے بھرپور فلم میں سدھارتھ ملہوترا اور جیکولن فرنینڈس مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو ایسے شخص کو پسند کرتی ہے جسے رسک لینے میں دلچسپی ہو اور فلم میں ہیرو کا کردار ادا کرنے والے سدھارتھ ملہوترا اپنی معمولی سی غلطی کی وجہ سے سب کچھ گنوا بیٹھتے ہیں۔

فلم بینوں کو اس جوڑی کی ایکشن اور رومانس سے بھرپور فلم دیکھنے کا بے چینی سے انتظار ہے جب کہ ڈسٹری بیوٹرز نے بھی فلم سے خاصی توقعات جوڑ لی ہیں۔

اداکار سدھارتھ فلم کی کامیابی کے لئے دعاگو ہیں جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم میں کردار میں ڈھلنے کے لئے بہت محنت کی اور امید ہے کہ مداحوں کو ان کی اداکاری پسند آئے گی۔   

ادکار سدھارتھ کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ ان کی ساتھی اداکارہ کو سوشل میڈیا سے بے حد لگاؤ ہے اور یہی وجہ ہے کہ جب وہ فلم کی تشہیر کے لئے ممبئی گئے تو جیکولین کو سب سے زیادہ فکر ویڈیوز بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی تھی۔

 سدھارتھ کا کہنا ہے کہ جیکولین کے بچوں کے نام فیس بک ،ٹوئٹر اور انسٹاگرام ہوگا۔جیکلوین سوشل میڈیا کی برینڈ ایمبیسڈر ہیں اگر انہیں سوشل میڈیا سے دور کردیا جائے تو وہ مر جائیں گی۔

فلم جینٹلمین:فائل فوٹو

انٹرویو کے دوران سدھارتھ سے جب پوچھا گیا کہ آپ کے مطابق فلم انڈسٹری میں وہ کونسا اداکار یا اداکارہ ہے جس میں تمام خوبیاں موجود ہیں، اس پر سدھارتھ نے "عالیہ بھٹ" کا نام لیا اور ایک مرتبہ پھر اپنے اور عالیہ کے بارے میں میڈیا پر ہونے والی چہ مگوئیاں کو ہوا دے دی۔ 

مزید خبریں :