حکومت کا وفاقی ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان میں عید الاضحیٰ ہفتہ 2 ستمبر کو منائی جائے گی جس کے لیے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور عید الاضحیٰ پر سنت ابراہیمی کی پیروی کے لیے لوگ قربانی کے جانور بھی خرید رہے ہیں۔

جیونیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے اپنے سرکاری ملازمین کی آسانی کے لیے انہیں عید سے قبل تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملازمین کو اگست کی تنخواہ آئندہ ماہ سے قبل ہی 28 اگست کو ادا کردی جائے گی اور اس حوالے سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے فنانس ڈویژن کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔

دوسری جانب حکومت نے عید الاضحیٰ پر 4 چھٹیوں کا بھی اعلان کیا ہے جس کے تحت جمعہ یکم ستمبر سے پیر 4 ستمبر تک ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

مزید خبریں :