پاکستان
Time 18 ستمبر ، 2017

وزیراعظم بھی خواجہ آصف کے ’گھر کو ٹھیک کرنے‘ کے بیان کے حامی

لندن: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ این اے 120 کے انتخابی نتائج سے ثابت ہوگیا ہے کہ نواز شریف قیادت ہی عوام کی اصل رہنما اور ملکی ترقی کی ضامن ہے۔

لندن میں جیو نیوز سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایل این جی کیس میں وہ حاضر ہیں اور عدالت میں سب کچھ سامنے آ جائے گا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ کے سامنے اپنی قومی پالیسی واضح کر دی ہے، نیویارک میں پاکستان کا دہشت گردی کے حوالے کردار پر دنیا کو بتائیں گے۔

انہوں نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے اپنے گھر کی صفائی سے متعلق بیان کو درست قرار دیا اور کہا کہ میں بھی اس موقف کا حامی ہوں کہ اپنے گھر کی صفائی ہونی چاہیے۔

خیال رہے کہ چوہدری نثار علی خان نے جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کے دوران کہا تھا کہ آرمی چیف دنیا سے ’’ڈومور‘‘ اور وزرا پاکستان سے ڈومور کا کہہ رہے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزراء کا کام بیان دینا نہیں بلکہ بیماری کا علاج کرنا ہے جب کہ آرمی چیف کہہ رہے ہیں ہم نےبہت قربانیاں دیں اور دنیا اب ’’ڈومور‘‘ کرے لیکن وزیرخارجہ اور وزیرداخلہ کہہ رہےہیں پاکستان کو’’ڈومور‘‘ کرناچاہیے۔

مزید خبریں :