پاکستان
Time 20 ستمبر ، 2017

اسحاق ڈار کا نیب ریفرنس پر ضمانت قبل از گرفتاری لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیب ریفرنس پر ضمانت قبل از گرفتاری لینے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنس پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں اور انہیں اگلی پیشی پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

ذرائع کےمطابق اسحاق ڈار نے نیب ریفرنس پر ضمانت قبل از گرفتاری لینے کا فیصلہ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر کیا ہے اور ضمانت کی درخواست ان کی غیر حاضری میں وکلاء دائر کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ درخواست ضمانت مسترد ہونے پر اسحاق ڈار وزارت سے مستعفی ہو جائیں گے۔

واضح رہےکہ نیب نے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کیا ہے جب کہ شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز دائر کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :