ویرات اور انوشکا کو ’شادی مبارکباد‘ کا تانتا بندھ گیا


بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کو سوشل میڈیا پر شادی کی مبارکباد کا تانتا بندھ گیا ہے۔

کئی دنوں سے جاری قیاس آرائیوں کے بعد بالآخر انوشکا شرما اور ویرات کوہلی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔

دونوں کی شادی کی تقریبات اٹلی کے مہنگے ترین ریزورٹ بوگو فینو چیتو پر جاری ہیں جن کا اختتام کل ہوگا۔

بھارتی  کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی وڈ حسینہ انوشکا شرما کی جانب سے سوشل میڈیا پر شادی کے اعلان کے بعد مبارکباد اور نیک پیغامات کا تانتا بندھ گیا ہے۔

مداحوں کے ساتھ ساتھ کرکٹ اور فلمی دنیا کی نامور شخصیات کی جانب سے تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو شادی کی مبارکباد دی۔

پاکستان کے فاسٹ بالر شعیب اختر نے ٹوئٹر پر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو شادی کی مبارکباد دی۔







پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی بھارتی جوڑے کو مبارک باد دی۔

پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بین الاقوامی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی نئے شادی شدہ جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔




بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے دونوں خاندانوں کے مبارکباد کا پیغام بھیجا۔

ابھیشیک بچن نے ویرات اور انوشکا کو شادی کلب میں شامل ہونے پر مبارکباد دی۔

اداکارہ سونم کپور نے بھی ساتھی اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی جوڑی کو خوبصورت قرار دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔

فلمساز و اداکار فرحان اختر بھی نئی شادی شدہ جوڑی کو تہنیتی پیغام دینے میں پیش پیش ہیں۔

شردھا کپور کا بھی اپنی ٹوئٹ میں  نئی جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ہمیشہ خوش رہنے کی دعا دی۔










بالی وڈ کے مشہور فلم ساز اور ہدایت کار کرن جوہر بھی پیچھے نہ رہے اور خوبصورت جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :