کھیل
Time 14 دسمبر ، 2017

پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان

کراچی: پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

بلائنڈ ورلڈکپ کا افتتاحی میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان 8 جنوری 2018 کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ کے میچز لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور عجمان میں کھیلے جائیں گے، ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز 17 اور18 جنوری کوعجمان میں ہوں گے جب کہ فائنل 21 جنوری کوقذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی سیلکشن کمیٹی نے چئیرمین سیدسلطان شاہ کی منظوری سے پانچویں بلائنڈ ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کی 17 رکنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر رکھا ہے۔

قومی ٹیم کا اعلان

پی بی سی سی کے چئیرمین سیدسلطان شاہ نے نثارعلی کوکپتان اور عامراشفاق کو پاکستانی ٹیم کانائب کپتان مقرر کیا۔

ٹیم آفیشلز میں عبدالرزاق کوچ، مسعودجان بیٹنگ کوچ، طاہر محمود بٹ ٹرینر اور آصف عظیم ٹیم پاکستان کے میڈیا مینیجر ہوں گے۔

7 تا21 جنوری 2018 تک پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہونے والے میگاایونٹ میں شرکت کرنے والے دیگرپاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں میں ظفر اقبال، ساجد نواز، محمد ایاز، ریاست خان، محمد آصف، بدرمنیر، مطیع اللہ، انیس جاوید، ہارون خان، محمد جمیل، محسن خان، محمد اعجاز، ثنااللہ، اسرار حسین، محمد راشد اور پلیئنگ مینیجر ذیشان عباسی کے نام شامل ہیں۔

مزید خبریں :