05 فروری ، 2015
پشاور ......تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات کے لیے دوسرے صوبہ کے شخص کو ٹکٹ نہیں ملے گا۔ چیئرمین عمران خان نے بلا مقابلہ سینیٹر منتخب کرانے کے لیے بھی وزیر اعلیِ کو اختیار دے دیا ہے۔پشاور میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر اعظم سواتی نے کہا کہ سینٹ انتخابات کے لیے درخواستیں آنا شروع ہو گئی ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خیبر پختونخوا سے سینٹ انتخابات کے لیے وزیر اعلیِ پرویز خٹک کو بااختیار بنا دیا ہے۔ آئندہ ایک دو روز میں پارلیمانی بورڈ بھی تشکیل دے دیا جائے گا۔ ایک سوال پر اعظم سواتی نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے سینٹ انتخابات کا ٹکٹ مقامی شخص کو ہی دیا جائے گا جب کہ بلا مقابلہ سینیٹرز منتخب کرانے کے لیے بھی وزیر اعلیِ پرویز خٹک کو اختیار دے دیا گیا ہے۔